0
Thursday 6 Jan 2011 15:30

غزہ کے رہنے والوں کو معمول کی زندگی نہیں جینے دیں گے،اولمرٹ

غزہ کے رہنے والوں کو معمول کی زندگی نہیں جینے دیں گے،اولمرٹ
تل ابیب:اسلام ٹائمز-وکی لیکس کے پنڈورا باکس سے مزید انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ غزہ کے رہنے والوں کو معمول کی زندگی نہیں جینے دیں گے۔ اسرائیل نے امریکی حکام کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ غزہ کو اقتصادی طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑا رکھنے کیلئے اقدامات کرتا رہے گا۔ ناروے کے اخبار میں شائع ہوئے امریکا کے تین خفیہ سفارتی کیبلز کے مطابق اسرائیلی حکام نے دو ہزار آٹھ کے دوران تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کو بریفنگ دی تھی کہ اسرائیل غزہ کو اقتصادی تباہی کے دہانے پر کھڑا رکھنے کیلئے اقدامات کرتا رہے گا تاہم انسانی بحران پیدا نہیں ہونے دے گا۔ اس مقصد کیلئے اس وقت کے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے پالیسی ترتیب دی۔ یہی وجہ تھی کہ کئی سالوں سے غزہ مسلسل اقتصادی بحران کا شکار ہے جبکہ اسرائیل کے نہ چاہتے ہوئے بھی وہاں انسانی بحران پیدا ہوئے اور فلسطینیوں کو خوراک سمیت ضروریات زندگی کی شدید قلت برداشت کرنا پڑی۔ ایک موقع پر ایہود اولمرٹ یہاں تک کہہ دیا تھا کہ غزہ کی سڑکوں سے اسرائیل میں راکٹ اور شیل فائر کیے جاتے ہیں لہذا تیرہ لاکھ آبادی والے غزہ کے فلسطینیوں کو معمول کے مطابق زندگی گزارنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 49365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش