0
Monday 26 Oct 2015 19:11

سعودی عرب کی حکومت نے سرکردہ شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر کی سزائے موت کی توثیق کردی

سعودی عرب کی حکومت نے سرکردہ شیعہ عالم دین آیت اللہ نمر کی سزائے موت کی توثیق کردی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں نے ممتاز شیعہ عالم دین اور آمریت مخالف رہنما آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نمر باقر النمر کے اہل خانہ نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ سزائے موت کا حکم اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ آیت اللہ نمر باقر النمر کے بھائی محمد النمر نے اپنے ٹوئیٹر پیج میں لکھا ہے کہ عدالت نے آیت اللہ نمر کی سزائے موت کے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے اسے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کو بھیج دیا ہے، محمد النمر کے مطابق سزائے موت کا یہ حکم وزارت داخلہ کے ذریعے شاہی دیوان کو بھیجا جائے گا اور باشاہ سلمان کے دستخط کے بعد اس پر عملدرآمد ہوگا۔ مشرقی سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے قطیف کے لوگوں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے آیت اللہ نمر کی پھانسی کی سزا کی توثیق کی بابت آل سعود حکومت کی مذمت کی ہے۔ بعض سیاسی کارکنوں نے اپنے ٹوئیٹر پیج میں لکھا ہے کہ آیت اللہ نمر باقر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد سے ملک میں ایسا انقلاب شروع ہوگا جو آل سعود کو ہمیشہ کے لئے نابود کر دے گا۔ آیت اللہ نمر باقر النمر کا شمار سعودی عرب کے سب سے اہم سیاسی اور مذہبی رہنمائوں میں ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 493751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش