0
Monday 26 Oct 2015 19:27

تارکینِ وطن کے لیے یورپی یونین کا 17 نکاتی معاہدہ طے پائے گیا

تارکینِ وطن کے لیے یورپی یونین کا 17 نکاتی معاہدہ طے پائے گیا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی یورپ اور بلقان ریاستوں کے رہنمائوں نے برسلز میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے 17 نکاتی ایجنڈہ منظور کر لیا ہے۔ یونان میں 17 سے 21 اکتوبر کے دوران 47 ہزار 985 تارکینِ وطن داخل ہوئے۔ جنوری 2016 تک یونان میں تارکینِ وطن کے لیے 50 ہزار مقامات استقبالیہ سینٹرز پر قائم کیے جائیں گے۔ ہمسایہ ممالک میں بھی 50 ہزار جگہیں بنائی جائیں گی۔ گذشتہ 10 روز میں سلووینیا میں 60 ہزار پناہ گزین داخل ہوئے۔ ایجنڈے کی منظوری کا اعلان یورپین یونین کے صدر جین کلاڈ جنکر نے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ یونان اور مغربی روٹ پر مزید تارکینِ وطن کے لیے استقبالی مراکز میں ایک لاکھ مقامات بنائے جائیں گے۔ تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد سے کیسے نمٹا جائے اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں یورپی یونین کے دس اور تین غیر یورپی ممالک شریک ہوئے جبکہ اجلاس سے ترکی کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا گیا۔ اس معاہدے کے تحت یونان تارکینِ وطن کے لیے ریسیپشن سینٹرز کھولے گا جہاں کم ازکم 30 ہزار پناہ گزینوں کو اس سال کے آخر تک جگہ فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 493757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش