QR CodeQR Code

پاکستان افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ کیخلاف جنگجووں کو استعمال کرتا ہے، جان برینن

26 Oct 2015 23:07

اسلام ٹائمز: بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ای میلز میں پاکستان، افغانستان اور ایران کے بارے میں دستاویزات موجود ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے امریکی حکام کے نکتہ نظر میں تضاد پایا جاتا ہے اور کچھ پاکستانی عناصر روسی جارحیت کے دور سے افغان طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں وکی لیکس کی جانب سے امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جان برینن کی ای میلز جاری کی گئی ہیں۔  ان ای میلز میں الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ کو کم کرنے کے لئے دہشتگردوں کا استعمال کرتا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ای میلز میں پاکستان، افغانستان اور ایران کے بارے میں دستاویزات موجود ہیں۔ اخبار نے اپنے تجزیئے میں لکھا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے امریکی حکام کے نکتہ نظر میں تضاد پایا جاتا ہے اور کچھ پاکستانی عناصر روسی جارحیت کے دور سے افغان طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تجزیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغان جنگجوﺅں کے خلاف اکثر جنگیں اتحادی افواج نے جیتیں، مگر یہ جیت سٹریٹیجک کامیابی میں تبدیل نہیں ہو سکی، کیونکہ افغان پاکستان سرحد کے قریب جنگجوﺅں کو دوبارہ اکٹھا ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 493816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/493816/پاکستان-افغانستان-میں-بھارتی-اثرورسوخ-کیخلاف-جنگجووں-کو-استعمال-کرتا-ہے-جان-برینن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org