0
Friday 7 Jan 2011 21:05

اسرائیل پولیس کے ہاتھوں برطانوی کونسلیٹ کے دو ملازم گرفتار

اسرائیل پولیس کے ہاتھوں برطانوی کونسلیٹ کے دو ملازم گرفتار
بیت المقدس [اسلام ٹائمز]- اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق یروشلم میں اسرائیلی پولیس نے برطانوی کونسلیٹ کے دو ملازمین کو گرفتارکر لیا ہے۔ صہیونی حکومت نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ یروشلم میں واقع "ٹڈی" سٹیڈیم پر میزائل داغنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
ماآن نیوز ایجنسی نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان سے نقل کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہمیں موصولہ رپورٹس کے مطابق برطانوی قونصلیٹ کے ان دونوں ملازمین پر غیر قانونی اسلحہ کی فروخت کا الزام ہے۔
بی بی سی نیوز نے مقامی پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں سے کسی قسم کا میزائل یا راکٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ اسی طرح اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کسی قسم کا منفی ریکارڈ نہیں رکھتے۔
خبر کا کوڈ : 49394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش