0
Tuesday 27 Oct 2015 14:39

الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ایمبولینس روانہ

الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ایمبولینس روانہ
اسلام ٹائمز۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی سرگودہا ڈاکٹر مبشر احمد گجر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک بھر میں آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک عظیم قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر مبشر احمد گجر نے ملک بھر میں آنے والے شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکنان اورالخدمت کے رضاکاروں کو زلزلہ زدہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیوں کے لیے پہنچنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے الخدمت ایمبولینس کو فوری طور پر زلزلہ زدہ علاقوں کی طرف روانہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے شدید زلزلے سے ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ امیر جماعت نے چترال اور دیر کے ضلعی ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ معمول کی سرگرمیوں کو معطل کرکے اپنی پوری توجہ زلزلہ زدگان کی امداد اور بحالی کے کاموں پرصرف کریں ۔سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے کارکنوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ہر جگہ زلزلہ زدگان کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر کمر بستہ ہوجائیں اور زلزلہ زدگان کیلئے کھانے پینے ،ادویات اور رہائش کے انتظامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 493968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش