QR CodeQR Code

مودی کی امداد ایدھی نے لینے سے معذرت کرلی

27 Oct 2015 14:37

اسلام ٹائمز: بھارتی لڑکی گیتا کے واپس آنے پر 15 سال تک اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھانے والی پاکستانی فلاحی تنظیم ایدھی فاﺅنڈیشن کیلئے بھارتی وزیراعظم نے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا تھا، جس کو وصول کرنے سے ایدھی انتظامیہ نے معذرت کر لی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امداد ایدھی فاﺅنڈیشن نے لینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز بھارتی لڑکی گیتا کے واپس آنے پر 15 سال تک اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھانے والی پاکستانی فلاحی تنظیم ایدھی فاﺅنڈیشن کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔ جس کو وصول کرنے سے ایدھی انتظامیہ نے معذرت کر لی ہے۔ ترجمان ایدھی فاﺅنڈیشن نے امداد کی وصولی سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتوں سے امداد لینا ایدھی فاﺅنڈیشن کی پالیسی نہیں ہے۔ ہماری تنظیم اپنے تمام اخراجات چندے کی مدد سے پوری کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 493969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/493969/مودی-کی-امداد-ایدھی-نے-لینے-سے-معذرت-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org