0
Tuesday 27 Oct 2015 15:04

سوات، امدادی کارکنوں پر تودا گرنے سے چار افراد جاں بحق، 12 زخمی

سوات، امدادی کارکنوں پر تودا گرنے سے چار افراد جاں بحق، 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ہولناک زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔ جس کے نتیجے میں بے شمار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ زلزلہ تو گزر چکا ہے، لیکن نقصانات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایسا ہی کچھ سوات میں بھی ہوا، جہاں امدادی کارروائیوں میں مصروف افراد پر تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق امدادی کارکن پہاڑی علاقوں میں ملبہ ہٹانے میں مصروف تھے کہ ان پر پہاڑی تودہ گر گیا، جس کے نتیجے میں امدادی کارکن تودے کے نیچے دب گئے۔ جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تودے کے نیچے سے نکالا۔ ملبے کے نیچے دبنے سے 4 امدادی کارکن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں طبی امدد کیلئے سول ہسپتال کالام منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 493980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش