0
Tuesday 27 Oct 2015 15:17

یمن پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ فضائی حملوں کے نتیجے میں تین کم سن بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید

یمن پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ فضائی حملوں کے نتیجے میں تین کم سن بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید
اسلام ٹائمز۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صنعا میں رھم نامی گائوں میں رہائشی مکانات پر بمباری کر کے تین بچوں سمیت چار عام شہریوں کو قتل کر دیا ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے صنعا کے علاقے ھناجر اور نہدین میں غذائی اشیا کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ صوبہ صعدہ سے ملنے والی خبروں کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبے کے مختلف شہروں میں ایک مسجد اور متعدد رہائشی آبادیوں کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ ایک پل پر اس وقت بمباری کر دی جب محفوظ مقامات کی جانب کوچ کرنے والے عام شہریوں کی گاڑیاں اس پر سے گزرہی تھیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم سے کم پانچ عام شہری شہید ہوئے ہیں۔ المسیرہ ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ کے مطابق صنعا کے رجام نامی علاقے میں سعودی جنگی طیاروں نے ایک اسکول پر بمباری کی جس میں کم سے کم سترہ افراد شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
خبر کا کوڈ : 493986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش