0
Tuesday 27 Oct 2015 15:26

بی جے پی بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے، اروند کیجریوال

بی جے پی بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلی دہلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض غذائی عادات کی وجہ سے کسی کا قتل کر دینا اچھی بات نہیں ہے۔ دارالحکومت میں خواتین کی سکیورٹی پر انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے کسی کو غذائی عادات کی وجہ سے ہلاک کر دینا اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے یہاں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندو ہیں، وہ گائے کی پوجا کرتے ہیں۔ اگر کوئی گائے کا گوشت کھاتا ہے تو وہ اسے ایسا نہ کرنے کی ترغیب دینگے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ دہلی حکومت کو کام کرنے کا موقع فراہم نہیں کر رہی ہے۔ ان کی حکومت کام کرنا چاہتی ہے لیکن مرکزی حکومت اسے کام کرنے کا موقع نہیں دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 493990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش