0
Tuesday 27 Oct 2015 17:08

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی حیدری میں 2 پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے دونوں اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حیدری نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے 2 پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، دونوں اہلکاروں کی شناخت اسلم اور اور شاہنواز کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار نارتھ ناظم آباد تھانے میں تعینات تھے، اور دوران ڈیوٹی 2 موٹر سائیکل پر 4 نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کے خول ملے ہیں۔ واضح رہے رواں سال ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 494041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش