0
Wednesday 28 Oct 2015 00:37

پلڈاٹ نے نئے سروے میں طرز حکمرانی میں خیبرپختونخوا کو پہلا نمبر دیدیا

پلڈاٹ نے نئے سروے میں طرز حکمرانی میں خیبرپختونخوا کو پہلا نمبر دیدیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں طرز حکمرانی دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔ ملک میں توانائی کا بحران سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ پلڈات نے اپنی سروے رپورٹ میں مزید کچھ اور دلچسپ نتائج پیش کیے ہیں جن کے مطابق، خیبرپختونخوا حکومت طرز حکمرانی کے میعار میں چاروں صوبوں پر سبقت لے گئی ہے، پنجاب حکومت درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہی۔ سروے کے مطابق، اگرچہ خیبر پختونخوا طرز حکمرانی کے انفرادی اشاریوں میں سرفہرست رہا ہے تاہم مجموعی طور پر طرز حکمرانی کیلئے چھہتر فیصد کے ساتھ پنجاب حکومت نے سبقت لی ہے، خیبرپختونخوا اڑتیس فیصد کے ساتھ دوسرے، سندھ تیس فیصد کے ساتھ تیسرے اور بلوچستان اٹھائیس ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ سروسے میں بتایا گیا ہے کہ غربت کے خاتمے، توانائی بحران حل کرنے، دوستانہ سرمایہ کاری کے ماحول، محصولات جمع کرنے، بےروزگاری، سول سروس کا معیار اور سرکاری خریداری میں ساری صوبائی حکومتوں کی کا رکردگی منفی رہی۔ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 فیصد جواب دینے والوں نے توانائی بحران کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، انیس فیصد کے خیال میں بے روزگاری ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 494103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش