QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر ایجنڈے پر لائے بغیر بھارت کیساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی، حکام دفتر خارجہ

28 Oct 2015 00:49

اسلام ٹائمز: قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان بات چیت کرنا چاہتا ہے کہ تاہم یہ بات چیت بھارتی شرائط پر نہیں ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا گیا ہے کہ بھارت نے چار سو مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں چھتیس پاکستانی شہری شہید اور ایک سو بائیس زخمی ہوئے ہیں۔ رانا محمد افضل کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں دفترخارجہ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان نے بلوچستان فاٹا اور کراچی میں بھارتی مداخلت کا ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کرا دیا ہے، پاک بھارت تعلقات میں کشمیر بنیادی مسئلہ ہے اور اس مسئلے کو ایجنڈے پر لائے بغیر بھارت کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔ حکام نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان بات چیت کرنا چاہتا ہے کہ تاہم یہ بات چیت بھارتی شرائط پر نہیں ہوں گی۔ دفترخارجہ حکام نے مزید بتایا کہ گیتا کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت واپس بھجوا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 494104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494104/مسئلہ-کشمیر-ایجنڈے-پر-لائے-بغیر-بھارت-کیساتھ-کوئی-بات-چیت-نہیں-ہو-سکتی-حکام-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org