0
Tuesday 27 Oct 2015 23:51

مبینہ ’را‘ ایجنٹ متحدہ کارکنان کیخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان پیش کر دیا گیا

مبینہ ’را‘ ایجنٹ متحدہ کارکنان کیخلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان پیش کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کی بیرونِ ملک فنڈنگ اور را کے مبینہ ایجنٹس کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران محکمہ سی ٹی ڈی کے انسپکٹر سہیل خان نے عدالت میں چالان جمع کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان محمد انور، محمود صدیقی، خالد، محسن، شفیق، عبدالجبار اور عادل انصار کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تربیت یافتہ ہیں، اور ملزمان کے بینک اکاؤنٹس میں پڑوسی ملک سے فنڈنگ آتی رہی ہے، جبکہ ملزمان 2008ء میں شہر میں ہونے والے مختلف بم دھماکوں میں ملوث ہیں، اور ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما محمد انور اور محمود صدیقی مفرور ہیں، جبکہ خالد، محسن، شفیق، عبدالجبار اور عادل انصار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کا چالان منظور کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 494107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش