0
Thursday 6 Jan 2011 23:27

زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 17 ارب سے تجاوز کر گئے

زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 17 ارب سے تجاوز کر گئے
اسلام آباد: اسلام ٹائمز ۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر نئے سال کے آغاز پر تاریخ کی بلند ترین سطح سترہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری دو ہزار گیارہ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سترہ کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر اضافے سے سترہ ارب انیس کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر رہے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر اکاسی کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر اضافے سے تیرہ ارب بارہ کروڑ ڈالر سے زائد رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر یکم جنوری کو چار کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کمی سے تین ارب چھیاسٹھ کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر رہے۔ جنوری سے دسمبر دو ہزار دس کے دوران ملکی ذخائر میں دو ارب سولہ کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 49415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش