0
Wednesday 28 Oct 2015 09:33

بھارتی فوج کی دہشتگردی نہ رک سکی، مزید 2 کشمیری شہید

بھارتی فوج کی دہشتگردی نہ رک سکی، مزید 2 کشمیری شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں منگل کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوج کی 44 آرآر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ شہید نوجوانوں کی شناخت کریم آباد پلوامہ کے آفاق اللہ بٹ اور امر بگ شوپیان کے عبدالمنان ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ نوجوانوں کی شہادت کی خبر علاقے میں پہنچتے ہی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف احتجاج کیا جبکہ شہید نوجوانوں کے آبائی علاقوں میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے، لوگوں نے آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس سے پہلے اسی علاقے میں بھارتی فوج کا ایک نائب صوبیدار حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ایک جھڑپ کے دوران شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 494154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش