0
Wednesday 28 Oct 2015 10:20

مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، ایک لیویز اہلکار شہید

مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، ایک لیویز اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں دہشت گردوں نے لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور فورسز کی گاڑی کو راکٹ سے نشانہ بنایا، حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی کے علاقے غیبہ خوڑ میں رات گئے مسلح دہشت گردوں نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار اجمل خان شہید ہوگیا۔ دہشت گردوں نے علاقہ غلنئی بازار کے قریب لیویز فورسز کی گاڑی کو راکٹ سے نشانہ بھی بنایا، تاہم گاڑی میں سوار اہلکار حملے میں محفوظ رہے۔ دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم کسی دہشت گرد کے مارے جانے یا گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ملی، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 494167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش