QR CodeQR Code

بندوق نہیں، افہام و تفہیم مسائل کا حل ہے، مفتی سعید

28 Oct 2015 10:36

اسلام ٹائمز: بی جے پی کے ساتھ اتحاد بارے انہوں نے کہا ”بی جے پی کے ساتھ اتحاد حکومت کو حقیقی نمائیندگی کی خصوصیت عطا کرتا ہے جس میں کثیر ثقافتی جذبہ چھلکتا ہے۔ جہاں ہم نے کشمیر میں اکثیریت حاصل کی وہیں بی جے پی کو جموں میں اکثریت ملی۔ ہمارے اتحاد کا نظم معاہدے کے ایجنڈے کا پابند ہے“۔


ٓسلام ٹائمز۔ ہندوستان و پاکستان کے درمیان مذاکرات کو مسائل کا واحد حل قرار دیتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے کہا کہ دوست بدلے جا سکتے ہیں ہمسائے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندوق کوئی حل نہیں ہے اور بھارت اور پاکستان کے مابین مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آسٹریلیا کے معروف انگریزی روزنامہ ”دی آسٹریلین“ کے فارن ایڈیٹر گریگ شیری ڈان کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ کی حثیت سے پہلی معیاد کے دوران دونوں ملکوں کے مابین رشتوں میں بہتری آئی تھی اور سرحدوں پر کشیدگی بھی نہیں ہوئی تھی۔ آر پار اعتماد سازی اقدامات کے تعلق سے ان کا کہنا تھا ”حدِ متارکہ کے آر پار تجارت و سفر بھارت اور پاکستان کے مابین اعتماد سازی کی بنیاد ہے۔ ہم نے ریاست میں آر پار تجارت و سفر کے دو راستے کھولے ہیں جن میں ایک سلام آباد اوڑی کشمیر اور دوسرا چکاں دا باغ جموں میں ہے اور ہم حدِ متارکہ کے آر پار تجارت و سفر کو وسعت دینے پر کام کر رہے ہیں“۔

بی جے پی کے ساتھ اتحاد بارے انہوں نے کہا ”بی جے پی کے ساتھ اتحاد حکومت کو حقیقی نمائیندگی کی خصوصیت عطا کرتا ہے جس میں کثیر ثقافتی جذبہ چھلکتا ہے۔ جہاں ہم نے کشمیر میں اکثیریت حاصل کی وہیں بی جے پی کو جموں میں اکثریت ملی۔ ہمارے اتحاد کا نظم معاہدے کے ایجنڈے کا پابند ہے“۔ جموں و کشمیر کی اقتصادیات کے بارے میں مفتی کا کہنا تھا” باغبانی، دستکاری اور سیاحت (لیجر اور پلگرم) جموں کشمیر کی اقتصادیات میں کلیدی اہمیت کے حامل ہے۔ پورا ملک ریاست کیلئے ایک مارکیٹ ہے، خصوصاً درمیانی درجے کے 30 کروڑ آبادی کیلئے“۔ جموں و کشمیر کا قدرتی حُسن اور سیاحت کے ضمن میں ان کا کہنا تھا ”ریاست کا موازنہ کسی بھی بین الاقوامی سیاحتی مقام کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔

منفی احساس کو بدلنے کی ضرورت ہے، غیر موافق ٹریول ایڈوائیزری کو ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ دیکھ کر یقین کیا جا سکتا ہے۔ آپ حالات کو خود دیکھیں۔ جہاں دُنیا بھر کے سیاح کشمیر آتے ہیں وہیں بین الاقوامی سیاحوں خصوصاً جنوب مشرقی ممالک کے سیاحوں مابین لہیہ کافی مشہور ہے۔ جموں میں بڑے پیمانے پر پلگرم سیاحوں کی آمد رہتی ہے“۔ اس سے قبل بعد دوپہر یہاں ظہرانے پر آسٹریلیا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ تبادلہ خیالات کے دوران وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے ریاست کے نازک شعبوں بشمول سکل ڈیولپمنٹ، صحت اور تعلیم جن میں نئی روح پھونکنے کیلئے حکومت نے پہلے ہی اقدامات کئے ہیں، کو مزید سہارا دینے کیلئے عالمی معیار کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 494170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494170/بندوق-نہیں-افہام-تفہیم-مسائل-کا-حل-ہے-مفتی-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org