0
Wednesday 28 Oct 2015 11:28

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے سوات اور مالا کنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ 48 گھنٹے تک جاری رہتا ہے، زلزلے کے بعد زمین کے اندر کی تہیں ہل جاتی ہیں اسلئے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اب تک 28 سے زیادہ آفٹر شاکس محسوس کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بالائی حصوں میں آنے والے 7.5 شدت کے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 220 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 494197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش