0
Wednesday 28 Oct 2015 15:30

کراچی میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر سمیت 4 افراد گرفتار

کراچی میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر سمیت 4 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری، پولیس اور رینجرز نے مخلتف کارروائیوں میں چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر نو میں رینجرز نے مخصوص گھروں کی تلاشی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا، جنہیں تفتیشں کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا، جبکہ کریم آباد میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے سیکٹرر ممبر رکن ایوب تابانی کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے تھانہ لطیف آباد کے اے ایس آئی اشفاق کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے مقتول ڈاکٹر عباس کے دو موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، ڈاکٹر عباس کو چند روز قبل قتل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 494238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش