0
Wednesday 28 Oct 2015 17:14

سعودی عرب کی حکومت نے آیت اللہ شیخ باقر نمر کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا

سعودی عرب کی حکومت نے آیت اللہ شیخ باقر نمر کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی فوجیوں نے آیت اللہ شیخ باقر نمر کے بھائی اور علی النمر کے والد محمد النمر کو گرفتار کرلیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت کی نمائشی عدالت آیت اللہ شیخ باقر نمر اور ان کے بھتیجے علی النمر کو سزائے موت سنا چکی ہے۔ محمد النمر کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ محمد النمر کو گرفتار کرکے العوامیہ کے پولیس سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ پولیس نے محمد النمر کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت کی نمائشی عدالت عالیہ نے حال ہی میں معروف انقلابی عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کی سزائے موت کی توثیق کرکے دستخط کے لئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پاس بھیج دیا ہے۔ آیت اللہ شیخ باقر نمر کو سعودی اہلکاروں نے تین سال قبل پہلے گولی مار کے زخمی کیا اور پھر انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ شیخ باقر نمر کے بھتیجے علی النمر کو دو ہزار بارہ میں سترہ سال کی عمر میں پر امن مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتار کر لیا تھا۔ سعودی نمائشی عدالت نے علی النمر کو بھی سزائے موت سنائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 494264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش