QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں زلزلے سے ہلاک ہونیوالوں کے ورثاء کیلئے 5 لاکھ، زخمیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ امداد کا اعلان

28 Oct 2015 19:38

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی جی بی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے زلزلے کے فوراً بعد گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور امدادی اداروں کو فعال کیا تھا، حکومت تمام زخمیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت زلزلے میں جان بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے 5 لاکھ، شدید زخمیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ اور معمولی زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کریگی۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے زلزلے کے فوراً بعد گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور امدادی اداروں کو فعال کیا تھا۔ حکومت تمام زخمیوں کو مفت طبعی سہولیات فراہم کریگی۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ زلزلے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ دو شدید زخمیوں کو اسلام آباد علاج کیلئے منتقل کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ زلزلے سے ہونے والے مالی نقصانات کا تخمینہ دو دنوں میں مکمل کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 494296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494296/گلگت-بلتستان-میں-زلزلے-سے-ہلاک-ہونیوالوں-کے-ورثاء-کیلئے-5-لاکھ-زخمیوں-ڈیڑھ-امداد-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org