QR CodeQR Code

لاہور، محکمہ داخلہ نے بلدیاتی الیکشن پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا

28 Oct 2015 22:37

اسلام ٹائمز: ہوم سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اکتیس اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی فرائض سرانجام دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 31 اکتوبر کو پنجاب کے 12 اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج طلب کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اکتیس اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی فرائض سرانجام دے گی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کا کہنا ہے کہ فوج بلدیاتی الیکشن کے موقع پر کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی اور کسی بھی ہنگامے کی صورت میں چند منٹ میں موقع پر پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے فوج دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، الیکشن کے موقع پر فوج گشت کرے گی اور پولنگ سٹیشنز پر بھی آرمی کے جوان ڈیوٹیاں دیں گے تاکہ دھاندلی نہ ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 494331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494331/لاہور-محکمہ-داخلہ-نے-بلدیاتی-الیکشن-پر-فوج-تعینات-کرنے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org