QR CodeQR Code

پری پول دھاندلی، عوامی تحریک نے الیکشن کمشن کو ایک اور خط لکھ دیا

28 Oct 2015 22:48

اسلام ٹائمز: پنجاب حکومت کی پری پول دھاندلی کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے مطابق الیکشن سے 2 روز قبل ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10 ارب روپے کا اجراء قانون کا مذاق ہے، پہلے بھی 2 خطوط لکھے گئے لیکن افسوس کہ الیکشن کمیشن نے بحیثیت ادارہ مایوس کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب حکومت کی مبینہ پری پول دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن کو تیسرا خط ارسال کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی پری پول دھاندلی کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے مطابق الیکشن سے 2 روز قبل ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10 ارب روپے کا اجراء قانون کا مذاق ہے، پہلے بھی 2 خطوط لکھے گئے لیکن افسوس کہ الیکشن کمیشن نے بحیثیت ادارہ مایوس کیا۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ لاہور پولیس اپوزیشن کے امیدواروں کو ہراساں کر رہی ہے، انہیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے الیکشن کمیشن کو یہ تیسرا خط لکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 494332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494332/پری-پول-دھاندلی-عوامی-تحریک-نے-الیکشن-کمشن-کو-ایک-اور-خط-لکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org