QR CodeQR Code

داعش اب وسط ایشیائی ممالک کو ہدف بنائیگی، روسی خفیہ ایجنسی

29 Oct 2015 16:23

اسلام ٹائمز: ایک روسی اخبار کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ داعش کے علاوہ طالبان بھی وسط ایشیا کو ہدف بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر داعش افغانستان میں موجود اپنے جنگجوؤں کو وسط ایشیاء بھیجے گی۔


اسلام ٹائمز۔ روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورتنیکوف نے کہا ہے کہ وسط ایشیائی ممالک میں انتہا پسند تنظیم داعش کی دراندازی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ایک روسی اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ داعش کے علاوہ طالبان بھی وسط ایشیا کو ہدف بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر داعش افغانستان میں موجود اپنے جنگجوؤں کو وسط ایشیا بھیجے گی۔ واضح رہے کہ ترکمانستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 494458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494458/داعش-اب-وسط-ایشیائی-ممالک-کو-ہدف-بنائیگی-روسی-خفیہ-ایجنسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org