QR CodeQR Code

سعودی عرب کے انقلابی عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کا جیل سے پیغام جاری

29 Oct 2015 17:28

اسلام ٹائمز: آیت اللہ شیخ باقر نمر نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ وہ پوری دنیا کے محبان اہلیبت اور اپنے طرفداروں کوفتح کی خوش خبری دیتے ہیں اور خدا نے جو تقدیر ان کے لئے مقرر کی ہے اس پر وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ خدا کی مقرر کردہ تقدیر پر اس کے شکرگزار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے انقلابی عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ وہ پوری دنیا کے محبان اہلیبت اور اپنے طرفداروں کو فتح کی خوش خبری دیتے ہیں اور خدا نے جو تقدیر ان کے لئے مقرر کی ہے اس پر وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ پیغام ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ سعودی عرب کی نمائشی عدالت عظمی کی جانب سے ان کی سزائیموت کی توثیق پر پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آیت اللہ شیخ باقر نمر کو عوام کے بنیادی ترین انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں دوہزار بارہ میں پہلے گولی مار کے زخمی کیا گیا اور پھر زخمی حالت میں انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ اس کے بعد نمائشی سعودی عدالت نے انہیں وکیل کرنے اور اپنے دفاع میں کچھ بولنے کی اجازت دیئے بغیر ان کے لئے سزائے موت کا اعلان کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 494476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494476/سعودی-عرب-کے-انقلابی-عالم-دین-آیت-اللہ-شیخ-باقر-نمر-کا-جیل-سے-پیغام-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org