0
Thursday 29 Oct 2015 19:19

کوئٹہ میں اہم کمانڈرز سمیت 30 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

کوئٹہ میں اہم کمانڈرز سمیت 30 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے دو اہم کمانڈروں سمیت 30 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ صوبائی وزیر اور مسلم لیگ نون کے رہنما چنگیز مری کے رہائش گاہ پر فراریوں نے ہتھیار ڈال کر شدت پسندی چھوڑنے اور ملک سے وفاداری کا حلف اٹھا لیا۔ ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز اور ان کے ساتھیوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے ہے۔ کمانڈر میر جان مری کے مطابق وہ گزشتہ دس سالوں سے ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ اس موقع پر نواب چنگیز مری کا کہنا تھا کہ اب بھی بہت فراری ہتھیار ڈالنے کیلے تیار ہیں مگر فراریوں کیلے بنائے گئے مشکل مکینزم کی وجہ بہت سے لوگ واپس چلے گئے۔ نواب چنگیز مری کے مطابق وفاقی سطح پر پرامن بلوچستان کے نام سے اعلان ہونے والے پیکج پر عمل درآمد نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے فراریوں کو قومی دھارے میں لانے کیلے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اعلان شدہ پیکج پر جلد عمل درآمد شروع ہو جائے تو 80 فیصد فراری ہتھیار ڈالنے کیلیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 494501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش