0
Thursday 29 Oct 2015 20:08

گلگت بلتستان میں اگلے چار روز کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

گلگت بلتستان میں اگلے چار روز کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
اسلام ٹائمز۔ ملک کے بالائی علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد درجہ حرارت انجماد تک پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلات منفی 3، اسکردو منفی 2، کالام، استور منفی 1، جبکہ دیر 01 اور چترال میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ متاثرین اس سردی میں بھی کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں اگلے چار روز کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 494513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش