0
Thursday 29 Oct 2015 18:30

قطر کی اپنے سابقہ موقف سے پسپائی، شام میں فوجی بھیجنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے، خالد العطیہ

قطر کی اپنے سابقہ موقف سے پسپائی، شام میں فوجی بھیجنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے، خالد العطیہ
اسلام ٹائمز۔ قطر نے شام کے بارے میں اپنے موقف میں واضح تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ ٹی وی چینل الجزیرہ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے شام کے بارے میں اپنے سابقہ موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے، دمشق حکومت کے خلاف جنگ کے لئے اپنے فوجی بھیجنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔  یاد رہے کہ قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے ایک ہفتہ پہلے کہا تھا کہ بشار الاسد کی حمایت میں انجام پانے والے روس کے فضائی حملوں کے جواب میں قطر شام میں فوجی مداخلت کرسکتا ہے۔ ان کے اس بیان پر دمشق حکومت کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ قطر کے وزیر خارجہ نے الجزیرہ سے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شام میں فوجی بھیجنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ بقول ان کے شام کے لوگ خود ہی اپنے ملک کو آزاد کرانے پر قادر ہیں اور بقول ان کے وہ مالی مدد چاہتے ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے حل کے بارے میں پائے جانے والے اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 494522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش