0
Thursday 29 Oct 2015 23:54
پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے

دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی پیپلز پارٹی کا صفایا ہو جائیگا، فاروق ستار

دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی پیپلز پارٹی کا صفایا ہو جائیگا، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم ایم کیو ایم نا صرف شہروں بلکہ دیہاتوں سے بھی کامیاب ہوگی۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھی بولنے والوں نے بھی وڈیروں کی غلامی سے آزاد ہونے کا فیصلہ کرلیا، اور اب عوام پیپلز پارٹی کو مسترد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، انتخابی مہم چلانا ہمارا جمہوری حق ہے، لاڑکانہ میں ہمارا جلسہ روک کر پیپلز پارٹی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ تحقیقات کروائیں کہ کس کے کہنے پر پولیس نے جلسہ رکوایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور قائم علی شاہ ہوش کے ناخن لیں، دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی پیپلز پارٹی کا صفایا ہو جائے گا، اور ہم پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کریں گے، جبکہ سکھر اور نواب شاہ سے میئر بھی ہمارا ہی کامیاب ہوگا۔

فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومتی مشینری اور وسائل کا بے دردی سے استعمال کرکے الیکشن ہائی جیک کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم شہروں سے تو جیت رہی ہے، لیکن اب دیہی علاقوں سے بھی کامیاب ہوگی۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی کی پری پول رگنگ کا نوٹس لینا چاہئے، کیونکہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جبکہ بلدیاتی انتخابات آزاد نہ ہوئے، تو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وڈیروں اور عام آدمی کا سہارا لینے سے تبدیلی نہیں آتی، بلکہ ایم کیو ایم کا ساتھ دینے سے تبدیلی آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہر کام کیلئے فوج کو ہی بلانا ہے تو سویلین ادارے کیا کر رہے ہیں، ہم کب تک اپنے امن و امان کے قیام کیلئے رینجرز اور فوج کا سہارا لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 494535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش