QR CodeQR Code

ایران جانیوالے زائرین کیلئے کراچی سے بحری سروس شروع کرنیکا اعلان

30 Oct 2015 00:27

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحری سروس شروع کرنیکا مقصد زمینی راستوں پر ہونے والی دہشتگردی سے زائرین کو محفوظ رکھنا ہے، فیری سروس کراچی بندرگاہ سے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ تک چلائی جائیگی، اور اسے اگلے سال مئی میں شروع کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے زائرین کیلئے کراچی سے ایران کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحری سروس شروع کرنے کا مقصد زمینی راستوں پر ہونے والی دہشتگردی سے زائرین کو محفوظ رکھنا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیری سروس وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی جا رہی ہے، فیری سروس کراچی بندرگاہ سے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ تک چلائی جائے گی، اور اسے اگلے سال مئی میں شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے ایران جانے اور آنے والی زائرین کی بسوں پر حملے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، اور دہشتگرد زائرین کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 494537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494537/ایران-جانیوالے-زائرین-کیلئے-کراچی-سے-بحری-سروس-شروع-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org