QR CodeQR Code

ذین قتل کیس میں مصطفٰی کانجو و دیگر ملزمان کی بریت کا چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

30 Oct 2015 14:00

اسلام ٹائمز: سابق وزیر کے بیٹے مصطفی کانجو کو ساتھیوں سمیت زین نامی طالب علم کے قتل کیس میں گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ چلایا گیا تھا، مگر آہستہ آہستہ کیس کے سارے گواہ منحرف ہوتے گئے جس پر تمام ملزمان کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت دیگر ملزمان کی بریت کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت 5 ملزمان کی بریت کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کا ریکارڈ سیل کرکے عدالت عظمٰی میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ یاد رہے پولیس نے لاہور میں کیولری کے علاقے میں سابق وزیر کے بیٹے مصطفی کانجو کو ساتھیوں سمیت زین نامی طالب علم کے قتل کیس میں گرفتار کیا تھا، جس پر قتل کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اس کیس میں ایک درجن سے زائد گواہ موجود تھے، جن میں مقتول کا ماموں بھی شامل تھا، مگر آہستہ آہستہ کیس کے سارے گواہ منحرف ہوتے گئے، جس کے نتیجے میں بالآخر مصطفی کانجو کو ساتھیوں سمیت رہائی مل گئی۔ ملزمان کی رہائی کا عدالت عظمٰی نے ازخود نوٹس لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 494581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494581/ذین-قتل-کیس-میں-مصطف-ی-کانجو-دیگر-ملزمان-کی-بریت-کا-چیف-جسٹس-نے-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org