QR CodeQR Code

عالمی عدالت انصاف کا بھارت سے سوڈان کے صدر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

30 Oct 2015 17:32

اسلام ٹائمز: بین الاقوامی عدالت انصاف کو مطلوب ہونے کی وجہ سے سوڈان کے صدر عمر البشیر کے غیر ملکی دورے محدود ہوگئے ہیں، واضح رہے سوڈان کے صدر عمر البشیر ہند افریقا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت انصاف نے ہندوستان سے کہا ہے کہ عمر البشیر اس عدالت کو مطلوب ہیں لہذا ان کو گرفتار کر کے عدالت کے حوالے کیا جائے۔ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت انصاف نے ہندوستان سے یہ مطالبہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ ہندوستان نے اس عدالت کی تشکیل سے متعلق منشور روم پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نے سوڈان کے صدر عمر البشیر پر ڈارفور میں لوگوں کے قتل عام اور جںگی جرائم کا الزام عائد کیا ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف کو مطلوب ہونے کی وجہ سے سوڈان کے صدر عمر البشیر کے غیر ملکی دورے محدود ہوگئے ہیں۔ ہندوستان نے مغربی ملکوں اور ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کی پرواہ کئے بغیر سوڈان کے صدر عمر البشیر کو ہند افریقا سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ یورپی ملکوں کے علاوہ ہیومن رائٹس واچ ڈاگ اور انسانی حقوق کی متعدد افریقی تنظیموں سمیت دنیا کی تقریبا بیس تنظیموں نے ہندوستان سے مطالبہ کیا تھا کہ سوڈان کے صدر عمر البشیر کو ہند افریقا سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دی جائے لیکن ہندوستان نے ان مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے البشیر کو اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا اور وہ اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچ گئے۔


خبر کا کوڈ: 494625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494625/عالمی-عدالت-انصاف-کا-بھارت-سے-سوڈان-کے-صدر-کو-گرفتار-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org