QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا، ججز کی مجموعی تعداد 34 ہوگئی

30 Oct 2015 17:55

اسلام ٹائمز: کراچی میں حلف برداری کی تقریب میں غلام قادر، عبدالغنی سومرو، محمد اقبال مہر، خادم حسین شیخ، ذوالفقار احمد خان، محمود احمد خان، محمد کریم خان آغا، محمد انور حسین اور محمد فیصل کمال نے بطور ایڈیشنل ججز حلف اٹھایا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب نے ہائی کورٹ کے 9 ایڈیشنل ججز سے حلف لے لیا، جس کے بعد ججز کی مجموعی تعداد 34 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب سمیت سندھ ہائی کورٹ بار، کراچی بار، ملیر بار اور سندھ بار کونسل کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب نے ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، جن میں غلام قادر، عبدالغنی سومرو، محمد اقبال مہر، خادم حسین شیخ، ذوالفقار احمد خان، محمود احمد خان، محمد کریم خان آغا، محمد انور حسین اور محمد فیصل کمال نے بطور ایڈیشنل ججز حلف اٹھایا، جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 34 ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 494631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494631/سندھ-ہائیکورٹ-کے-9-ایڈیشنل-ججز-نے-حلف-اٹھا-لیا-کی-مجموعی-تعداد-34-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org