0
Friday 30 Oct 2015 18:24

کراچی سے بم بنانے والے 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

کراچی سے بم بنانے والے 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے بعد دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دہشتگردی کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سرچ آپریشن کیا، تو اس دوران چھپے ہوئے دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار دہشتگرد بم بنانے کی تیاری میں مصروف تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگ سمیت دہشتگردی کا دیگر سامان برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 494634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش