QR CodeQR Code

بلدیاتی الیکشن، لاہور پولیس نے 12 کنٹرول روم قائم کر دیئے

30 Oct 2015 19:30

اسلام ٹائمز: ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق شہر بھر کے تمام ایس پیز کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں پولنگ سٹیشنز پر تعینات اہلکاروں کی لوکیشن اور مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ پولنگ سٹیشنز پر کھڑے پولیس اہلکاروں اور افسران سے کنٹرول روم رابطے میں رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولنگ ڈے پر پولنگ سٹیشنز کی مانیٹرنگ کیلئے لاہور پولیس نے 12 کنٹرول رومز قائم کر دیئے ہیں۔ کنٹرول رومز سے پولنگ سٹیشنز پر تعینات اہلکاروں کی مانیٹرنگ بھی کی جا سکے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق شہر بھر کے تمام ایس پیز کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں پولنگ سٹیشنز پر تعینات اہلکاروں کی لوکیشن اور مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ پولنگ سٹیشنز پر کھڑے پولیس اہلکاروں اور افسران سے کنٹرول روم رابطے میں رہے گا۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پر پولنگ سٹیشنز کی لمحہ بہ لمحہ کنٹرول رومز سے مانیٹرنگ ہو سکے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول رومز سے نفری بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 494644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494644/بلدیاتی-الیکشن-لاہور-پولیس-نے-12-کنٹرول-روم-قائم-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org