0
Friday 30 Oct 2015 20:01

آیت اللہ نمر کو سزائے موت ظالمانہ اقدام ہے، ریاض نجفی

آیت اللہ نمر کو سزائے موت ظالمانہ اقدام ہے، ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیرصدارت جامعۃ المنتظر لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں آیت اللہ باقرالنمر پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے علامہ ریاض نجفی نے کہا کہ سعودی عرب کے باشندوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالے شیعہ رہنما کیلئے سزائے موت کا اعلان سعودی عرب کی حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے، ایک بلند پایہ عالم دین پر بے بنیاد الزامات اور ان پر فائرنگ کرکے گرفتاری افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے آیت اللہ نمر کو سنائی جانیوالی سزا کا نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے اسے فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی اور جمہوری حقوق کا مطالبہ ہر شہری کا حق ہے، وزیراعظم نواز شریف اور دفتر خارجہ سعودی حکومت تک پاکستان کے عوام کے جذبات پہنچائیں کہ آیت اللہ نمر کی سزا پر عملدرآمد کی صورت میں شدید ردعمل ہوگا، جس کا نقصان خود سعودی حکومت کو ہوگا اور شاہی خاندان کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ ہو جائے گی۔ اجلاس میں علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ رمضان توقیر، مولانا شاہد حسین نقوی، علامہ عبدالمجید بہشتی، مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی، مولانا ارشد جعفری اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سانحہ منٰی کی تحقیقات مکمل کرکے حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 494647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش