0
Friday 30 Oct 2015 22:06

ایم ڈبلیو ایم کی ایبٹ آباد میں سالانہ مجلس عزاء رکوانے کی شدید مذمت

ایم ڈبلیو ایم کی ایبٹ آباد میں سالانہ مجلس عزاء رکوانے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ بیس سالوں سے جاری رہنے والی سالانہ مجلس عزاء پر پابندی لگا کر DSP تھانہ حویلیاں آصف گوہر نے مذہبی تعصب کا ثبو ت دیا ہے، مجلس امام حسین (ع) کا ملت تشیع اور اہلسنت نہایت ہی عقیدت اور احترام کے ساتھ اہتمام کرتے ہیں، تاہم DSP آصف گوہر نے مجلس کو متنازعہ بنا کر مذہبی تعصب کا ثبوت دیا۔ وحدت ہاوس سے جاری بیان میں انہوں کا کہنا تھا کہ ہم نے بذریعہ لیٹر حکام بالا کو باخبر کر دیا کہ اس قسم کے اقدامات سے مذہبی منافرت کو ہوا ملنے کا خدشہ ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ بے گناہ 13 افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بصورت دیگر ہم بھی آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مزید اقدام کرنے پر مجبور ہوجائیںں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق مذہبی آزادی ہر شہری کو حاصل ہے، ہم جہاں چاہیں، جب چاہیں مجلس عزاء بپا کرسکتے ہیں، جو ہمارا آئینی حق ہے، ہم اس حق سے کبھی بھی دستبردار ہونے والے نہیں۔ انہوں نے آئی جی کے پی کے ناصر درانی سے مطالبہ کیا کہ ڈی ایس پی حویلیاں آصف گوہر کو فوری طور پر معطل کیا جائے، اس واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے اور بے گناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 494669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش