QR CodeQR Code

احسن محبوب بلوچستان کے نئے آئی جی پولیس تعینات

31 Oct 2015 10:54

اسلام ٹائمز: نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس احسن محبوب اس سے قبل یکم اگست 2011ء سے 19 مئی 2012ء تک سی سی پی او کوئٹہ، دو سال کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹبلری اور تقریبا ایک سال بطور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان صوبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فیکشن کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محمد عملیش کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد عملیش نے تقریبا دو سال تک بلوچستان میں بطور آئی جی پولیس خدمات انجام دیں۔ نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس احسن محبوب اس سے قبل یکم اگست 2011ء سے 19 مئی 2012ء تک سی سی پی او کوئٹہ، دو سال کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹبلری اور تقریبا ایک سال بطور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان صوبے میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ احسن محبوب ان دنوں وفاقی محتسب کے سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 494756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494756/احسن-محبوب-بلوچستان-کے-نئے-ا-ئی-جی-پولیس-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org