QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات، چکوال کی 4 یونین کونسلوں میں خواتین ووٹ کے حق سے محروم

31 Oct 2015 13:36

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کے مطابق چکوال کی چار یونین کونسلز جن میں یو سی دھرنال، تھولر، توا، مہرام ون شامل ہیں، میں خواتین کوووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے، خواتین کو روکنے کا یہ فیصلہ چاروں یونین کونسلوں کے عمائدین نے مشرکہ طور پر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں صوبوں کے 20 اضلاع میں ہونے والے ان انتخابات میں کئی بے ضابطگیاں اور بے قاعدگیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ چکوال میں تو حد ہی کر دی گئی ہے، جہاں جمہوری انتخابات میں پیش پیش عناصر نے خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے ہی محروم کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چکوال کی چار یونین کونسلز جن میں یو سی دھرنال، تھولر، توا، مہرام ون شامل ہیں، میں خواتین کوووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے۔ خواتین کو روکنے کا یہ فیصلہ چاروں یونین کونسلوں کے عمائدین نے مشرکہ طور پر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 494810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494810/بلدیاتی-انتخابات-چکوال-کی-4-یونین-کونسلوں-میں-خواتین-ووٹ-کے-حق-سے-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org