0
Saturday 31 Oct 2015 15:47

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا پہلا ووٹ نوڈیرو پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی یونین کونسل نوڈیرو وارڈ 3 کے پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا، ان کی آمد کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود تمام افراد کو باہر نکال دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے آئے، اور میڈیا کے کیمروں کے سامنے انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اور اس موقع پر عملہ بھی ہاتھ جوڑ کر انہیں سلام کرتا رہا۔
خبر کا کوڈ : 494833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش