0
Saturday 31 Oct 2015 16:38

بحرین کی عوام کا سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرہ، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

بحرین کی عوام کا سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرہ، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
اسلام تائمز۔ ہزاروں بحرینیوں نے ایک بار پھر سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے مظاہروں کی اپیلوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیاسی قیدیوں بالخصوص شیخ علی سلمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے۔ شیخ علی سلمان جمعیت اسلامی ملی الوفاق کے سیکریٹری ہیں۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کی قید سے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور آل خلیفہ کی عدالت کی جانب سے دیے جانے والے غیر منصفانہ فیصلوں کی بھی مذمت کی۔ بحرین کے مظاہرین نے آل سعود کی نام نہاد عدالت کی جانب سے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو پھانسی دینے کی بابت آل سعود کی حکومت کو خبردار کیا۔ بحرین کی مختلف تنظیموں منجملہ جمعیت اسلامی وفاق نے بحرینی قوم سے مظاہروں میں شرکت ک اپیل کی تھی۔ واضح رہے انسانی حقوق کی تننظیموں نیز برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین نے بحرین مین سیاسی رہنماں بالخصوص شیخ علی سلمان کی گرفتار پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور ان کی بے قید و شرط رہائی اور ان پر عائد تمام الزامات ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 494843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے