QR CodeQR Code

ایران امریکی اور صیہونی حکومت کی ہر ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے، جنرل حسین دہقان

31 Oct 2015 15:27

اسلام ٹائمز: امریکی اور صیہونی وزرائے جنگ کے بیانات پر اپنے ردعمل میں ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ اور جعلی صیہونی حکومت کے دھمکی آمیز بیانات کو ان کی کمزوری کی علامت سمجھتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ان کی ہر جارحیت پر انہیں ناقابل فراموش سبق دینے کے لئے بھی تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع جنرل حسن دہقان نے ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے ایران کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے وزرائے جنگ کے حالیہ بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی اور صیہونی حکومت کی ہر ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری دفاعی حکمت عملی ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور تحریک مزاحمت کی حمایت کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی مجرمانہ اور جارحانہ ماہیت سے دنیا کی اقوام اچھی طرح واقف ہیں۔ جنرل حسین دہقان کا کہنا تھا کہ دنیا کی اقوام ان دونوں حکومتوں کو جنگ پسند، جارح اور انسانیت کا دشمن سمجھتی ہیں، لہذا ضروری نہیں ہے کہ یہ حکومتیں ہر روز اپنی زبان سے اپنی ماہیت کا اظہار کریں۔ ایران کے وزیر دفاع نے غاصب صیہونی فوجیوں کے مقابلے میں حزب اللہ اور حماس کی مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور حماس کے ساتھ ہی صومالیہ جیسے چھوٹے سے ملک کی قوم نے بھی امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کو شرمناک شکست سے دوچار کیا ہے۔  ایرانی وزیر دفاع جنرل دہقان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ اور جعلی صیہونی حکومت کے دھمکی آمیز بیانات کو ان کی کمزوری کی علامت سمجھتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ان کی ہر جارحیت پر انہیں ناقابل فراموش سبق دینے کے لئے بھی تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 494878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494878/ایران-امریکی-اور-صیہونی-حکومت-کی-ہر-ممکنہ-جارحیت-کا-جواب-دینے-کیلئے-وقت-تیار-ہے-جنرل-حسین-دہقان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org