QR CodeQR Code

سانحہ کربلا تاریخ انسانی کا المناک سانحہ ہے، مفتی عبدالقدوس ترمذی

31 Oct 2015 22:41

اسلام ٹائمز: دیوبندی رہنما کا سرگودہا میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہود و ہنود مل کر مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور مسلم حکمران اپنی مستی میں غرق ہیں، یہودیوں کا ایجنڈا مسلمانوں کو لہو و لعب میں مبتلا کر کے دنیا پر حکومت کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ حقانیہ کے سربراہ مولانا مفتی عبدالقدوس ترمذی نے ساہیوال سرگودہا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام عالی مقام علیہ السلام نے کربلا میں سر کٹا کر ہمیں حق کی خاطر جان قربان کر دینے کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کربلا تاریخ انسانی کا المناک سانحہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دین اسلام کی سر بلندی کے لئے متحد ہو کر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کریں۔ دیوبندی رہنما کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہود و ہنود مل کر مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور مسلم حکمران اپنی مستی میں غرق ہیں، یہودیوں کا ایجنڈا مسلمانوں کو لہو و لعب میں مبتلا کر کے دنیا پر حکومت کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 494905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494905/سانحہ-کربلا-تاریخ-انسانی-کا-المناک-ہے-مفتی-عبدالقدوس-ترمذی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org