QR CodeQR Code

امریکہ، ٹرک ڈرائیور عباس اور حسن نے شراب کی ترسیل سے انکار کا مقدمہ جیت لیا

1 Nov 2015 00:36

اسلام ٹائمز: عباس اور حسن نے بیئر کی منتقلی سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا، ان کا مذہب انھیں شراب لانے، لے جانے، استعمال کرنے یا اس کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی عدالت نے شراب کی ڈیلیوری سے انکار پر نوکری سے نکالے جانے والے دو مسلمان ٹرک ڈرائیوروں کو معاوضہ کے طور پر 2 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جیمس نے صومالی نژاد امریکی مسلمان محمد عباس اور عبدالکریم حسن کے حق میں فیصلہ سنایا۔ عباس اور حسن نے بیئر کی منتقلی سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا، ان کا مذہب انھیں شراب لانے، لے جانے، استعمال کرنے یا اس کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔


خبر کا کوڈ: 494922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/494922/امریکہ-ٹرک-ڈرائیور-عباس-اور-حسن-نے-شراب-کی-ترسیل-سے-انکار-کا-مقدمہ-جیت-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org