0
Sunday 1 Nov 2015 00:43

روسی طیارہ کے حادثہ میں ہلاک ہونیوالے 139 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

روسی طیارہ کے حادثہ میں ہلاک ہونیوالے 139 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
اسلام ٹائمز۔ مصر میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کے ملبے سے ایک سو انتیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ تفتیشی ٹیموں نے مختلف زاویوں سے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔

مصر کے شہر شرم الشیخ سے روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ جانے والا روسی طیارہ مصر کے علاقے سینائی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں عملے کے سات ارکان اور سترہ بچوں سمیت دو سو چوبیس مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔

مصری وزیر اعظم شریف اسماعیل کے مطابق اب تک ایک سو انتیس افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ لاشیں اور طیارے کا ملبہ آٹھ مربع کلو میٹر پر پھیل گیا ہے جبکہ جہاز کا بلیک باکس مل گیا ہے ۔حادثے کی تحقیقات کے لیے روسی ماہرین کی ٹیم قاہرہ پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 494926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش