QR CodeQR Code

امدادی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی، گورنر گلگت بلتستان

1 Nov 2015 16:40

اسلام ٹائمز: برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پیکیج کے تحت زلزلہ متاثرین کے نقصانات کاازالہ کیا جائے اور ان میں امدادی چیکس دی جائیں اور متاثرین کی بحالی کے لئے مزید موثر اقدامات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنرگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے زلزلے سے متاثرہ لوگ خود کو تنہانہ سمجھیں کیوں کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ گلگت بلتستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے نقصانات کا جلد ازجلد تخمینہ لگا کر وزیراعظم پیکیج کے تحت زلزلہ متاثرین کے نقصانات کاازالہ کیا جائے اور ان میں امدادی چیکس دی جائیں اور متاثرین کی بحالی کے لئے مزید موثر اقدامات کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 495025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495025/امدادی-سرگرمیوں-میں-کسی-قسم-کی-کوتاہی-برداشت-نہیں-جائےگی-گورنر-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org