0
Sunday 1 Nov 2015 22:55

کراچی میں پانی کے ٹینک سے ایک ماہ پرانی 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی میں پانی کے ٹینک سے ایک ماہ پرانی 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سپرہائی وے پر ایدھی ولیج کے قریب 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر ایدھی ولیج کے قریب خالی پلاٹ میں تعفن کے باعث علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے پلاٹ میں بنائی گئی پانی کی ٹنکی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد کرلیں۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی عمریں 30 سال کے قریب ہیں، اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاشیں کم از کم ایک ماہ پرانی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ظاہری شناخت ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 495091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش