0
Saturday 31 Oct 2015 21:51

امریکہ کا داعش کیخلاف لڑنے کیلئے شام میں اسپیشل فورسز بھیجنے کا فیصلہ

امریکہ کا داعش کیخلاف لڑنے کیلئے شام میں اسپیشل فورسز بھیجنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے کے لئے امریکہ نے اپنی اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ شام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے شام میں حکومت کے خلاف برسرِ پیکار شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف نبرد آزما مقامی فورسز کی مدد کے لئے اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے مطابق امریکہ 50 کے قریب اسپیشل آپریشن فورسز کا دستہ شام کے خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے گا، جہاں شامی افواج داعش نامی عفریت سے لڑنے میں مصروف ہیں۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یہ دستے مقامی قیادت کو ہر طرح سے مالی اور ملٹری معاونت فراہم کریں گے، تاکہ داعش نامی اس حکومت مخالف تنظیم کے خلاف جنگ میں موثر حکمت عملی اختیار کی جاسکے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اسپیشل فورسز پر مشتمل دستوں کو شمالی شام میں تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے، جب کہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ عراق میں بھی اسی طرح کی اسپیشل فورسز کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 495115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش