QR CodeQR Code

افریقائی ملک صومالیہ کے ہوٹل پر مسلح افراد کا حملہ، 15 افراد جاں بحق

2 Nov 2015 16:00

اسلام ٹائمز: افریقی یونین اور حکومتی افواج کا کہنا ہے کہ انھوں نے شدید لڑائی کے بعد ہوٹل کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ یہ ہوٹل صومالیہ کے اراکین پارلیمان کی پسندیدہ جگہ تھی اور وہ اکثر و بیشتر وہاں جایا کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل میں ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے ہوٹل صحافی کے احاطے میں داخل ہوئے۔ افریقی یونین اور حکومتی افواج کا کہنا ہے کہ انھوں نے شدید لڑائی کے بعد ہوٹل کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ یہ ہوٹل صومالیہ کے اراکین پارلیمان کی پسندیدہ جگہ تھی اور وہ اکثر و بیشتر وہاں جایا کرتے تھے۔ شدت پسند جنگجو تنظیم الشباب سے منسلک ایک ویب سائٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ القاعدہ سے منسلک گروپ کے لوگ دھماکے کے بعد ہوٹل میں داخل ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ حملہ صومالیہ کے باکول علاقے میں جہادی جنگجوں اور افریقی یونین کے درمیان شدید جنگ کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ افریقی یونین صومالیہ کی حکومت کی الشباب کے خلاف تعاون کر رہی ہے۔ حالانکہ صومالیہ میں سکیورٹی میں اضافہ ہوا ہے تاہم الشباب دارالحکومت موغادیشو میں حملہ کرتے رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں سال اپریل کے مہینے میں اس گروپ نے پڑوسی ملک کینیا کے گیریسا یونیورسٹی کالج پر حملہ کرکے تقریبا ڈیڑھ سو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 495208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/495208/افریقائی-ملک-صومالیہ-کے-ہوٹل-پر-مسلح-افراد-کا-حملہ-15-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org